15 اکتوبر 2010 - 20:30

وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی کو یورپی یونین کی طرف سے ترکی میں میزائل کی تنصیب پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ یورپی یونین کی نیت مشکوک ہے۔

ترجمان کے مطابق یورپی یونین کے اس اقدام سے خطے کی سلامتی اور اسلامی ممالک کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک کے لئے کوئي خطرہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام اسرائیل کی حفاظت کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیا رہنا چاہیے کیونکہ دشمن اسلامی ممالک میں نفاق کا بیج بونے کی کوشش کررہا ہے۔

........

/110